یوم یکجہتی کشمیر پر بھی بھارت باز نہ آیا،ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ

Feb 05, 2021 | 14:35:PM
 یوم یکجہتی کشمیر پر بھی بھارت باز نہ آیا،ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ہندوبنیا اوچھی حرکتوں سے باز نہ آیا،ایک بار پھر بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایل او سی کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا،متعدد مویشی  ہلاک اور املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔

بھارتی فوج نے  سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی  اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے برنالہ چھمب سیکٹر کے مختلف سرحدی دیہاتوں پر بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی گولہ باری سے سرحدی علاقے پتنی تھب میں متعدد مویشی اور املاک کو نقصان پہنچا۔