کشمیریوں کیساتھ اظہاریکجہتی،پاکستانی قوم کی مشکورہوں، مشعال ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ایک دن ضرور آئے گا جب ہندوستان کی خونی سرکار عبرت کا نشانہ بنے گی،مودی کی خونی سرکار پورے خطے میں آگ کی ہولی کھیلنا چاہتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام میں مشعال ملک نے کہنا ہے کہ پاکستانی قوم کی شکر گزار ہوں کہ ہر سال آج کے دن کشمیریوں کے ساتھ یکجتی کا اظہار کرتے ہیں،پانچ فروری کو پاکستانی دنیا کو پیغام دیتے ہیں کہ آزادی تک ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ دنیا کا واحد خطہ کشمیر ہے،جو تیزی سے دنیا کا سب بڑا قبرستان بن رہا ہے،ہزاروں کی تعداد میں ہمارے نوجوان غائب کیے جارہے ہیں،کشمیریوں کو آزادی حق دیا جائے۔