خواجہ آصف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری تفتیش میں تبدیل

Feb 05, 2021 | 16:06:PM
خواجہ آصف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری تفتیش میں تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نیب کے پراسیکیوٹر نے احتساب عدالت لاہور کو بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری کو تفتیش میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سماعت کے دوران جیل حکام نے خواجہ آصف کو بھی پیش کیا۔دوران سماعت 4 کاروباری پارٹنر  کی جانب سے خواجہ آصف سے جیل میں ملاقات کی اجازت کے لئے درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے  کہ سماعت کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کا کوئی رہنما خواجہ آصف سے اظہاریکجہتی کے لئے عدالت میں نہیں آیا البتہ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے کچھ پارٹی کارکنان نے ان سے عدالت میں ملاقات کی۔سماعت کرنے والے جج جواد الحسن نے خواجہ آصف کے عدالتی ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے مزید سماعت 18 فروری تک کے لئے ملتوی کردی۔