(24 نیوز)وزیراطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے کشمیر اور ہندوستان کو جیل میں تبدیل کردیا ہے،انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیریوں کی چیخ و پکار کیوں نہیں سن رہی۔
تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق نے ڈسکہ میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم مودی کو للکارنے نکلی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کا وعدہ ہے ہم اپنی آخری سانس، خون کے آخر قطرے اور آخری گولی تک کشمیریوں کے حق کاساتھ دیتے رہینگے۔
فردوس عاشق نے کہا کہ کشمیریوں سے کلمہ طیبہ کا رشتہ ہے،کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے۔ کشمیریوں کو حق خود ارادیت کا حق دلانے کیلئے اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔کشمیر کی آزادی تک عوامی طاقت سے حکومت کے ساتھ کھڑے ہوکر کشمیریوں کا مقدمہ لڑتے رہینگے ۔
انہوں نے کہا کہ خون سے لکھی گئی تحریک آزادی کامیاب ہوگی۔حکومت نے دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز کو اٹھایاہے۔