(24 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہناہے کہ پاکستان میں سب سے پہلے جمہوریت قائم کرنی ہے،پاکستان میں سب سے پہلے جمہوری وزیراعظم منتخب کراناہے، کشمیرکے الیکشن سے پہلے عمران خان وزیراعظم نہیں رہے گا۔
مظفر آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہاکہ پیپلزپارٹی اورکشمیرکے عوام کا تین نسلوں کا ساتھ ہے، ملک کی بدقسمتی ہے ہم پریہ نالائق کٹھ پتلی کومسلط کیا گیا ہے،سلیکٹڈ حکومت پاکستان میں راج کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ جب کشمیرکوجیل بنادیاگیاہمارے وزیراعظم نے اسمبلی میں بیان دیاکہ میں کیاکروں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ بہادر ایئرفورس نے بھارت کا جہازگرایا اورجنگی قیدی پکڑا،سلیکٹڈ وزیراعظم نے اس جنگی قیدی کوچائے پلاکر واپس بھیج دیا،بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ رات کے اندھیرے میں کلبھوشن کیلئے آرڈیننس لایاگیا،کشمیرکاسفیربننے کادعویٰ کرنےوالا کلبھوشن کاوکیل بننے کی کوشش کررہاہے،یہ سلیکٹڈ وزیراعظم کلبھوشن کواین آر او دینے کی کوشش کررہا ہے،ہمیں اس قسم کا سلیکٹڈ وزیراعظم نہیں چاہئے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ یہ شخص اقوام متحدہ میں بھی کہتا ہے این آر اونہیں دوں گا،مودی کوجواب دینا ہے توجمہوری حکومت دےگی، عمران خان نے کہا تھا کہ مودی جیت گیا تومسئلہ کشمیرحل ہوجائےگا،اگرکوئی ایک پیج پرہے توعمران اورمودی ایک پیج پرہیں۔
ان کاکہناتھا کہ کٹھ پتلی سے کہتا ہوں ہم ایک پیج پرہیں،بھارت میں مودی نے میڈیا پرپابندیاں لگائیں اورمخالفین کوگرفتارکرایا،بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم انسانیت کے دائرے میں رہ کر سیاست کرتے رہیں گے،تاریخی مہنگائی،تاریخی بے روزگاری عمران خان کی تبدیلی کی وجہ سے آئی ہے۔
کشمیرکے الیکشن سے پہلے عمران خان وزیراعظم نہیں رہے گا،بلاول بھٹو
Feb 05, 2021 | 18:08:PM