(24 نیوز)کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنر آفس کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنر آفس کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں 2 افراد جاں بحق جبکہ چار کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔سیکورٹی اداروں نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما آغاشکیل درانی نے کوئٹہ اور سبی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردی کے بزدلانہ کاروائیاں کشمیر کی آواز بننے سے نہیں روک سکتیں۔بھارت کا مکرو چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہوچکا ہے۔