(24 نیوز)لندن ہائیکورٹ نے ڈیلی میل کیخلاف شہبازشریف کے مقدمے کا ابتدائی فیصلہ سنا دیا،جسٹس نکلین نے کہاہے کہ اخبار کے مضمون میں لکھے گئے الفاظ شہباز شریف کی ہتک عزت کا باعث تھے۔
تفصیلات کے مطابق لندن ہائیکورٹ میں ڈیلی میل کیخلاف شہبازشریف کے مقدمے کی سماعت ہوئی،ڈیلی میل کے وکلا کے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ڈیلی میل نے شہبازشریف پر منی لانڈرنگ کا براہ راست الزام نہیں لگایا،شہباز شریف پرتفصیلی شواہد کافی حد تک مفروضوں پر مبنی تھے،لیکن ان کی بنیاد ان کا پرتعیش گھرہے۔
جسٹس نکلین نے کہاکہ فریقین کے وکلا کے پیش کردہ مواد کو پڑھ لیا ہے، میں نے جان بوجھ کر پاکستانی کیس کے بارے میں نہیں پڑھا، نہ غرض ہے کہ پاکستان میں کیا ہورہا ہے، مجھے اس بات میں دلچسپی ہے کہ پاکستان میں کیس کے تعین کے مقاصد کیلئے کیا ہورہا ہے۔
وکلا ڈیلی میل نے کہاکہ ڈیوڈ روز کو حکومت پاکستان نے جیل میں موجودمجبورلوگوں سے ملاکربیان دلوایا، شہباز شریف کیخلاف کرپشن،منی لانڈرنگ کے الزامات بہت محدوداورمفروضوں پر مبنی تھے،میل کے وکلا نے شہزاداکبر کے بیان کاحوالہ بھی دیاکہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کاآغازہوچکا ہے، جسٹس نکلین نے کہاکہ شہباز شریف کیخلاف پاکستان میں ہونیوالی کارروائی سے متعلق جان بوجھ کرکچھ نہیں پڑھا،وکلا ڈیلی میل نے کہاکہ غبن کے پیچھے کون ہے،پاکستان میں تفتیش اگلے مرحلے میں پہنچ چکی ہے،ہماری معلومات محدود ہیں۔
وکیل شہبازشریف نے کہاکہ اخبار کا مضمون شواہد کے بجائے مکمل طور پربے بنیاد الزامات پرمشتمل تھا،مضمون میں پہلے شہبازشریف اوربرطانوی حکومت کے رابطوں کی مثال دی گئی پھرکرپشن کے الزامات لگائے گئے، سائمن شیرون کیوسی نے کہاکہ عمران علی یوسف نے کوئی کرپشن نہیں کی، میل نے بے بنیاد الزامات لگائے، عمران علی پر الزامات، شہباز شریف کا رشتہ دار ہونے کی وجہ سے لگائے گئے۔
جسٹس نکلین نے ابتدائی سماعت کا فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ اخبار کے مضمون میں لکھے گئے الفاظ شہباز شریف کی ہتک عزت کا باعث تھے،
جسٹس نکلین نے کہاکہ مضمون میں کہا گیاکہ متاثرین میں برطانوی ٹیکس دہندگان بھی شامل ہیں،مضمون میں کہا گیا کہ شہبازشریف منی لانڈرنگ سے بھی مستفید ہوئے،مضمون میں کہا گیاکہ شہبازشریف اورعلی عمران کرپشن سے مستفید ہوئے،مضمون میں شہبازشریف کویوکے ڈیفڈکاپوسٹربوائے کہاگیا۔
ڈیلی میل کےمضمون سے شہباز شریف کا وقار متاثر ہوا ، لندن ہائیکورٹ
Feb 05, 2021 | 18:55:PM