کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ فطری رشتہ ہے، اعظم سواتی

Feb 05, 2021 | 19:39:PM
 کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ فطری رشتہ ہے، اعظم سواتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کا پاکستان کیساتھ فطری رشتہ ہے، بھارت کا کشمیریوں کیساتھ فطری رشتہ ہوتا تو 9 لاکھ فوج کی ضرورت نہ پڑتی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں یوم یکجہتی کشمیرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاضی حسین احمد کی تجویز پر 1990 میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ یکجہتی کشمیر کا دن منانے سے مقبوضہ کشمیر کے زخموں پر مرہم رکھا جاتا ہے ۔کشمیری تنہا نہیں 22 کروڑ لوگ کشمیریوں کے شابہ بشانہ ہیں۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے ہر حد ہر سرحد پار کریں گے۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ ہم ہندو انتہا پسندوں کو ملیا میٹ کر کے دم لیں گے یہ نہیں ہوسکتا یہ ظلم کریں اور ہم خاموش رہیں ۔یہ اس قوم کو آزما رہے جو اس خطے پر حکمران رہی۔ برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ میں کشمیریوں کے حق میں آواز بلند ہورہی ہیں ۔پاکستان چین کی مدد سے دوبارہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں لے گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا اب کشمیریوں کے حق میں بات کررہا ہے۔ عالمی برادری کے پاس کشمیر کی لمحہ بہ لمحہ صورتحال کی خبر ہے۔ ہم کوشش کریں تو مختلف ممالک کے دوہرے معیار کو ختم کریں ۔چیمبر آف کامرس ایک فہرست ترتیب دے جو چیز ہندوستان سے آرہی ہے اس کا بائیکاٹ کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان اپنا ذہن تبدیل کریں، آپ افسوس کے رویے کو چھوڑ دیں۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ اپنا کردار ادا کریں کشمیر اس لئے پاکستان ہے کہ یہ کشمیریوں نے کہا کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ فطری رشتہ ہے ۔