اثاثہ جات کی درست تفصیلات جمع نہ کرانے والے فائلرز کو نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے گوشوارے جمع نہ کرانے والے نان فائلرز اور اثاثہ جات کی درست تفصیلات جمع نہ کرانے والے فائلرز کو نوٹسز جاری کردیئے ،ایف بی آر نے دولاکھ لاہوری ٹیکس گزاروں کو نوٹسز بھیج کر جواب مانگ لیا ۔
تفصیلات کے مطابق اثاثہ جات کی درست معلومات فراہم نہ کرنے والے ٹیکس گزاروں کو تھرڈ پارٹی معلومات حاصل کرکے نوٹسز جاری کئے گئے، ایف بی آر نے ایکسائز،ایل ڈی اے،ہاو¿سنگ سکیموں سمیت مختلف ذرائع سے معلومات اکٹھی کرکے نوٹسز جاری کئے۔
ذرائع کاکہناہے کہ اثاثہ جات کی درست معلومات فراہم نہ کرنے والوں میں صوبائی و وفاقی محکموں کے ہزاروں ملازمین بھی شامل ہیں، ایف بی آر 2020 کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے نان فائلرز کو 40ہزار روپے فی کس جرمانہ کرے گا ،اثاثہ جات کی درست تفصیلات ظاہر نہ کرنے والوں کو بھی جرمانے عائد کئے جائیں گے۔