(24 نیو ز)آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پنجاب حکومت کے خلاف نیا پینڈورا باکس کھول دیا، صوبائی خزانے سے 73 کروڑ روپے کے اخراجات کا ریکارڈ غائب ہونے کی نشاندہی کردی۔
تفصیلات کے مطابق مالی سال 2018-19 اور 19_20 میں 73 کروڑ کے کئے گئے اخراجات کا ریکارڈ ہی غائب۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے آڈٹ حکام کی نشاہدہی پر کاروائی شروع کردی۔ ہیڈ اکائونٹ سے فنڈز کے اجرا پر مکمل انکوائری کی جارہی ہے۔محکمہ خزانہ پنجاب فنڈز کے اخراجات پر مکمل ڈیٹا تیار کرکے آڈٹ حکام کو دیا جائے گا۔