نیب لاہور نے اورنج ٹرین سے متعلق مزید ریکارڈ طلب کرلیا

Feb 05, 2021 | 20:24:PM

(24نیوز)قومی احتساب بیورو(نیب)لاہور نے اورنج ٹرین سے متعلق مزید ریکارڈ طلب کرلیا، نیب نے پی اینڈ ڈی بورڈ کو اورنج ٹرین سے متعلق مزید ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے اورنج ٹرین کے تعمیراتی کاموں پر مزید ریکارڈ طلب کیاہے،ذرائع کاکہناہے کہ ایل ڈی اے اور نیسپاک کے افسروں کےخلاف انکوائری جاری ہے،اورنج ٹرین کیلئے بنائے گئے فلائی اوور اور انڈر گراؤنڈ سٹیشن سے متعلق ڈیٹا مانگا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہناہے کہ اکتوبر 2020میں بھی پی اینڈ ڈی بورڈ سے ریکارڈ مانگا گیا تھا،نیب لاہور نے اب اورنج ٹرین سے متعلق مزید ریکارڈ طلب کرلیاہے۔

مزیدخبریں