(24نیوز)وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کاکہناہے کہ پی ڈی ایم ایک چلاہوا کارتوس ہے ، اس میں مریم نواز کے ہونے یا نا ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، پی ڈی ایم جلسہ کرے یا مارچ کرے وہ انکا جمہوری حق ہے ، مارچ کرنا ہے تو کریں لیکن قانون کی حد میں رہتے ہوئے۔
علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان سے پہلے کسی نے کشمیر کے مسلے کیلئے عالمی سطح پر کبھی آواز بلند نہیں کی ، اقوام متحدہ سمیت ورلڈ فارم پر مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،ان کاکہناہے کہ ڈیڑھ سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، کشمیر میں آج بھی لوگ کرفیو کی حالت میں ہیں ، کشمیر میں روز ماﺅں ، بہنوں اور بیٹیوں کی عصمت دری کی جاتی ہے ۔
پی ڈی ایم چلا ہوا کارتوس،جلسے اور لانگ مارچ کرنا ان کا قانونی حق ہے ،علی زیدی
Feb 05, 2021 | 20:40:PM