اگلے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں کا خاص خیال رکھیں گے، پرویز خٹک

Feb 05, 2021 | 20:48:PM
اگلے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں کا خاص خیال رکھیں گے، پرویز خٹک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ پے اینڈ پنشن کمیشن سرکاری ملازمین کی فلاح کے لئے قائم کیا ہے، اگلے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں کا خاص خیال رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائینس کی تنخواہ اور مراعات بڑھانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات بڑھانے کے حوالے سے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات کے حوالے مختلف تجاویز پر غورکیا جا رہا ہے، حتمی فیصلہ فنانس ٹیم سے ملکر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ملازمین کی فلاح پر یقین رکھتی ہے،ان کو تمام سہولیات فراہم کرینگے۔ملک  ترقی کر رہا ہے،وسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ملازمین کی تنخواہوں میں بھی ضروراضافہ کرینگے۔ملکی وسائل کے تناسب سے دیگرمراعات بھی دینگے۔ 
پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارے دل بہت بڑے ہیں۔ تنخواہوں میں موجودہ تضادات کو ختم کرنے کی کوشش کرینگے۔ پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارشات کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔