سپیکر اسد قیصرنے قومی اسمبلی میں ناخوشگوار واقعہ کا نوٹس لے لیا

Feb 05, 2021 | 22:12:PM

(24 نیوز)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے 4 فروری کو اسمبلی اجلاس میں ہونے والے ناخوشگوار واقعہ کا نوٹس لے لیا ،واقعہ کی جانچ پڑتال اور سخت کارروائی کیلئے8 فروری کو اجلاس طلب کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق   اسد قیصر کا کہنا ہے کہ بحثیت  قومی اسمبلی کے کسٹوڈین ایوان میں آرڈر برقرار رکھنا اور پارلیمنٹ کے طریق کار اور قومی اسمبلی میں قواعد کے مطابق ایوان کی کارروائی کو یقینی بنانا میری اولین ذمہ داری ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے ہر ممبر   چاہے اس کا تعلق حزب اقتدار یا حزب اختلاف سے ہو، قومی اسمبلی کے قواعد کو ماننے اور ایوان کے وقار اور تقدس کو برقرار رکھنے کا پابند ہے۔ 4 فروری 2021   ایوان میں پیش آنے والا ناخوشگوار واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری بروز پیر کو ایک اجلاس طلب کیا ہے جس میں اس معاملے کی تفتیش کی جائے گی۔ اجلاس کی کارروائی کے ریکارڈ کی جانچ کی جائے گی تاکہ ان ارکان کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکے جو اس افسوسناک واقعے میں ملوث تھے۔ 

مزیدخبریں