(24نیوز)ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے تنازعہ پر پاکستان کے اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، پاکستان کا موقف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے عین مطابق ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کوٹلی میں یوم یکجہتی کشمیر کے جلسہ سے وزیر اعظم عمران خان کے خطاب پر میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے پاکستان کے دیرینہ موقف اور حمایت کی اعادہ کیا ہے،وزیر اعظم نے بار بار جموں و کشمیر سے متعلق یو این ایس سی کی قراردادوں کے بارے میں بات کی ہے۔
دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا، پاکستان اقوام متحدہ کے زیراہتمام آزادانہ اور غیرجانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے جموں و کشمیر تنازعہ کے حل کیلئے پرعزم ہے، رائے شماری کا وعدہ اقوام متحدہ کے متعلقہ قراردادوں میں شامل ہے۔
مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ، دفتر خارجہ
Feb 05, 2021 | 22:49:PM