ابتدائی فیصلے کا ہر گز یہ مطلب نہیں شہباز شریف ڈیلی میل کیخلاف کیس جیت گئے، شہزاداکبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم عمران خان کے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ لندن کی عدالت میں آج کی سماعت کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ شہباز شریف ڈیلی میل کے خلاف اپنا کیس جیت گئے۔
مشیر داخلہ و احتساب شہزاداکبر نے لندن عدالت کے فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ شہباز شریف اور علی عمران نے ڈیلی میل کیخلاف آج کوئی کیس نہیں جیتا ،جج نے آج کسی بھی فریق پر ہرجانہ عائد کرنے سے انکار کیا ہے .
Misreporting alert: today’s hearing in London was a ‘meanings hearing’ where the judge was to rule what the article meant. Shabaz and Ali Imran have NOT WON the case against daily mail. The judge made similiar remark when he refused to award costs to any party. pic.twitter.com/ahsbmTDsFE
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) February 5, 2021
شہزاداکبر نے کہاکہ لندن میں آج کی عدالتی کارروائی صرف اخبارکے آرٹیکل کے معانی سے متعلق تھی، آج عدالت نے صرف یہ طے کرنا تھا اخبار آرٹیکل کے معنی کیا تھے ، انہوں نے کہاکہ مریم اورنگزیب کو پتا کرلینا چاہئے تھاکہ آج سماعت کس چیز کی تھی،ان کاشہباز شریف کی رہائی کا مطالبہ بھونڈے مذاق سے کم نہیں۔