’شرم ہے تو چلو بھر پانی میں ڈوب مرو‘شہباز شریف کا موقف درست ثابت ہوا، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ احتساب کا ڈرامہ رچانے والوں کا محاسبہ شروع ہوگیا۔ ’شرم ہے تو چلو بھر پانی میں ڈوب مرو‘۔
شہباز شریف کے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف ہتک عزت کیس کے ابتدائی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ’یہ کیسا احتساب تھا اور کیوں شروع کیا گیا یہ تو بہت پہلے ہی دنیا پر عیاں ہوچکا تھا مگر احتساب کا ڈرامہ رچانے والوں کا محاسبہ تو ابھی شروع ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ ناانصافی کو پسند نہیں فرماتا۔ احتساب احتساب کی رٹ لگانے والوں کا اپنا یوم احتساب قریب ہے، انشا اللہ۔‘
یہ کیسا احتساب تھا اور کیوں شروع کیا گیا یہ تو بہت پہلے ہی دنیا پر عیاں ہوچکا تھا مگر احتساب کا ڈرامہ رچانے والوں کا محاسبہ تو ابھی شروع ہوا ہے۔اللّہ تعالیٰ ناانصافی کو پسند نہیں فرماتا۔احتساب احتساب کی رٹ لگانے والوں کا اپنا یوم احتساب قریب ہے۔ انشاءاللّہ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 5, 2021
#شہباز_شریف_سرخرو
مریم نواز نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا ’مجھے لگتا ہے برطانوی جج صاحبان نہ گاڈ فادر فلم دیکھتے ہیں نہ ہی ناول پڑھتے اور نہ ہی واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں، کیسے جج ہیں یہ؟ لندن کورٹ کا فیصلہ ثبوت ہے کہ جب عدالت ثاقب نثار کی نہیں بلکہ آزاد عدالت ہوگی تو عمران خان اور حواریوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔‘
مجھے لگتا ہے برطانوی جج صاحبان نہ گاڈ فادر فلم دیکھتے ہیں نہ ہی ناول پڑھتے اور نہ ہی واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 5, 2021
کیسے جج ہیں یہ؟
لندن کورٹ کا فیصلہ ثبوت ہے کہ جب عدالت ثاقب نثار کی نہیں بلکہ آزاد عدالت ہوگی تو عمران خان اور حواریوں کو منہ کی کھانا پڑے گی
#شہباز_شریف_سرخرو
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے ایمانداری اور دیانت داری سے ملک و قوم کی خدمت کی ہے اسی لیے ان پر بہتان لگانے اور دھونس، دھاندلی اور سازش سے ان کو سیاسی میدان سے باہر رکھنے والوں کو ہر روز دھول چاٹنا پڑ رہی ہے۔ ’شرم ہے تو چلو بھر پانی میں ڈوب مرو۔‘
نواز شریف اور شہباز شریف نے ایمانداری اور دیانت داری سے ملک و قوم کی خدمت کی ہے اسی لئیے ان پر بہتان لگانے اور دھونس دھاندلی اور سازش سے ان کو سیاسی میدان سے باہر رکھنے والوں کو ہر روز دھول چاٹنا پڑ رہی ہے۔ شرم ہے تو چلو بھر پانی میں ڈوب مرو۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 5, 2021
خیال رہے کہ لندن کی عدالت میں شہباز شریف کی جانب سے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف دائر کیے گئے ہتک عزت کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق برطانوی عدالت نے ابتدائی فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ڈیلی میل کی خبر سے شہباز شریف کی ہتک عزت ہوئی۔
دوسری جانب سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف خبر دینے والے صحافی ڈیوڈ روز کا کہنا ہے کہ آج کی سماعت انتہائی بنیادی نوعیت کی تھی۔ آج کے فیصلے میں عدالت نے یہ بتایا ہے کہ ڈیلی میل کے آرٹیکل کا مطلب کیا ہے، یہ کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہے، ابھی ٹرائل شروع ہونا ہے۔