بیوی نے پٹرول چھڑک کر شوہر کو آگ لگادی۔وجہ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)گوجرانوالہ میں بیوی نے پٹرول چھڑک کر شوہر کو آگ لگادی۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں شادیاں کرکے تمام زیورات اور نقدی لوٹ لینے والے گروہ کا انکشاف ہوا ، بیوی کیخلاف درخواست دینا شوہر کا جرم بن گیا، بیوی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مبینہ طور پٹرول چھڑک کر شوہر کو آگ لگادی،شہری ثنا اللہ نے تھانے میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ثناء اللہ کا نکاح گزشتہ سال عظمی بی بی سے ہوا جو حیلے بہانے بنا کر والدہ کےگھر جانے کا کہہ کرغائب ہوجاتی تھی، بار بار والدہ کے گھر جانے پر شک ہوا، معلوم ہوا کہ خاتون نے 10 مردوں سے نکاح کر رکھے ہیں اور تمام نکاح عطاء اللہ نامی شخص نے کروائے ہیں اور وہ اسٹام پیپر فروش کو بھی جانتا ہے۔
متاثرہ شہری نے درخواست میں کہا کہ خاتون نے فرضی ناموں سے گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، لاہور سمیت کئی اضلاع میں نکاح کررکھے ہیں، وقت آنے پر تمام نکاحوں کی ویڈیوز تک پیش کردوں گا، درخواست کے بعد عظمی بی بی نے مجھے کوٹ اسحاق بلوایا اور پٹرول سے آگ لگوادی۔
یہ بھی پڑھیں: اوباشوں کی 3 دن تک لڑکی سے زیادتی۔۔فروخت بھی کر دیا
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ملزم فہد نے مجھ پر پٹرول پھینکا اور شبیر نے آگ لگائی جس سے تمام جسم جھلس گیا، ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا،متاثرہ شہری نے اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسم کیسا رہے گا۔۔؟محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی