دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے ۔۔۔عمران خان 

Feb 05, 2022 | 11:14:AM
عمران خان ، کشمیر ڈے
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان پورے عزم و اتحاد کے ساتھ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کیساتھ کھڑاہے۔وقت آگیا ہے کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے ۔
تفصیلات کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں ہورہی ہیں جن میں نسل کشی سمیت انسانیت کیخلاف جرائم اور آبادی کے تناسب میں تبدیلی جیسے جنگی جرائم شامل ہیںان کا کہناتھا کہ جنیوا کنونشن کی صریح خلاف ورزی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی کی جبر و تشدد پر مبنی فسطائی پالیسیاں بھی مقبوضہ جموں و کشمیر میں اہلِ کشمیر کی مزاحمت کی روح کچلنے میں ناکام رہی ہیں۔


ان کا کہناتھا کہ کشمیر میں ایک غیرجانبدارانہ استصوابِ رائے کا اہتمام عالمی برادری کے ذمہ داری ہے۔ اقوامِ عالم پر لازم ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی حالت زار اور ہندوستانی ریاست کے ظالمانہ عسکری قبضے سے آزادی و نجات کیلئے کوششیں کرے ۔
یہ بھی پڑھیں:ملک کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اٹھے