آئی ایم ایف کا عوام پر مزید ٹیکس لگانے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)آئی ایم ایف نے پاکستان کی کنٹری رپورٹ جاری کردی۔آئی ایم ایف نے پاکستان کے عوام پر مزید ٹیکس لگانے کا مطالبہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس سے مزید 28افراد جاں بحق ۔۔۔ 6ہزار 137نئے کیسز ریکارڈ
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان حکومت سے بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تیای شروع کردی ہے جبکہ آئندہ مالی سال کے لیے 1155 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز بھی دی ہے ۔رپورٹ کے مطابق ٹیکس آئندہ مالی سال کے لیے ایف بی آر کا ہدف 7255 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی۔ پیٹرولیم لیوی کی مد میں 406 ارب روپے کی وصولیاں کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے ۔براہ راست ٹیکسوں کی مد میں 2711 ارب روپے وصول کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔سیلز ٹیکس کی مد میں 3295 ارب روپے وصول کرنے کی تجویزبھی دی گئی ہے ۔کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 843 ارب روپے وصولیوں کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔آئندہ مالی سال وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے لیے 559 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے ۔روپورٹ کے مطابق سود ادائیگیوں کی مد میں 3523 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔آئندہ مالی سال اخراجات کا تخمینہ 12 ہزار 994 ارب روپے لگایا گیا ہے۔جبکہ آمدن کا تخمینہ 10 ہزار 272 ارب روپے لگایا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:ملک کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اٹھے