مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کا وقت آگیا ۔۔ قمر جاوید باجوہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کا وقت آگیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جدوجہد آزادی پر کشمیری عوام کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے عزم و دلیرانہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
Tribute 2 ppl of Kashmir, their resolve and valiant struggle, braving gravest human rights violations & lockdown in IIOJ&K under Indian occupation forces. Time to end this human tragedy & resolve #Kashmir issue as per aspirations of people of J&K & #UN resolutions. COAS
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 5, 2022
آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج نے کہا کہ انسانی المیے کو ختم کرنے، جموں و کشمیر کے لوگوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کا وقت آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا عوام پر مزید ٹیکس لگانے کا مطالبہ