ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان اہم ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان شہباز شریف کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات جاری ہے جس میں حکومت مخالف لائحہ عمل اور لانگ مارچ سے متعلق بات چیت جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نےسابق صدر آصف علی زرداری، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ظہرانے پر مدعو کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز اور مریم نواز بھی ظہرانے میں شرکت کریں گے اور شہباز شریف کی معاونت کریں گے، ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ ، ان ہاؤس تبدیلی و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ نواز شریف کی ہدایات کے پیش نظر شہباز شریف نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو طہرانے پر مدعو کیا ہے۔
شہباز شریف کی معاونت کے لئے مریم نواز، حمزہ شہباز، سعد رفیق، مریم اورنگزیب بھی موجود ہیں جبکہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کے ہمراہ حسن مرتضی اور رخسانہ بنگش موجود ہیں۔
دوسری جانب شہبازشریف کی رہائش گاہ پر پیپلزپارٹی کے قائدین کےلئے پرتکلف پکوان تیار کر لئے گئے،ذرائع کا کہنا ہے کہ شرکاء کے ظہرانے میں سوپ، مٹن بریانی، سندھی بریانی، گرل فش، بار بی کیو، قورمہ، گاجر کا حلوہ اور سبز چائے شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسم کیسا رہے گا۔۔؟محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی