(24 نیوز)لاہور قلندرز نے پی ایس ایل سیون کی روایت توڑ دی، پہلے کھیلنے کے باوجود اسلام آبادیونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔لاہور قلندرز کے عبداللہ شفیق نے 24 گیندوں پر 44 رنز بنا ئے۔فخر زمان 38 رنز پر شاداب کی گیند کا شکار بنے۔محمد حفیظ 5، کامران غلام 1، فل سالٹ 2 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ ڈیوڈ ویزے 20 سکور بنا کر پویلین لوٹے، بروک کی اننگز 37 سکور پر ختم ہوئی۔ لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 174 رنز بنائے۔ شاداب خان اور وقاص مقصود نے 4.4 شکار کیے۔
لاہور قلندرز نے اسلام آبادیونائیٹڈکو 8 رنز سے شکست دیدی،اسلام آباد یونائیٹڈ175 رنز کے تعاقب میں 166 رنز بنا سکی ، کولن منرواور شاداب خان کی نصف سنچریاں رائیگاں چلی گئیں،لاہور قلندرز کے حارث رﺅف نے2 ، شاہین ، زمان اور راشد نے ایک ایک وکٹ لی۔
واضح رہے کہ کراچی میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیون کے ایونٹ کی خاصیت یہ ہے کہ ٹاس جیتنے والی ٹیم ہمیشہ فیلڈنگ کو ترجیح دیتی ہے کیونکہ زیادہ تر میچ بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم ہی جیتی ہے لیکن لاہور قلندرز نے اس روایت کو توڑ دیا اور بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور زلمی کا دوسرا گانا ریلیز.. سوشل میڈیا پر خوب دھوم
لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 7 کی روایت توڑ دی ، اسلام آباد یونائیٹڈکو شکست
Feb 05, 2022 | 15:24:PM