بھارت:غیر ملکی زرمبادلہ اور سونےکے ذخائر  میں کمی 

Feb 05, 2022 | 17:14:PM
غیر ملکی، زرمبادلہ، بھارت
کیپشن: غیر ملکی زرمبادلہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 28 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں مسلسل دوسرے ہفتے گرتے ہوئے 4.53 ارب ڈالر کم ہوکر629.75 ارب ڈالرپرآگئے، جبکہ اس کے پچھلے ہفتے یہ 67.8 کروڑ ڈالر کم ہوکر 634.28 ارب ڈالر رہاتھا۔
میؔڈیا رپورٹس کےمطابق جمعہ کو بھارت کےریزرو بینک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 28 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 3.5 ارب ڈالر کم ہو کر 566.07 ارب ڈالرپرآگئے۔اسی طرح اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 84.4 کروڑ ڈالر کم ہوکر 39.49 ارب ڈالر رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کا جینا مزید مشکل۔۔بجلی اور پٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ؟