ترک صدرطیب ایردوان اور ان کی اہلیہ خطرناک بیماری کا شکار

Feb 05, 2022 | 17:45:PM

(24 نیوز)ترک صدررجب طیب ایردوان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،ترک صدر کی اہلیہ میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، دونوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا۔
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہاہے کہ بیماری کی علامات معمولی نوعیت کی ہیں ،گھر سے کام جاری رکھوں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہاہے کہ ابھی معلوم ہوا میرے بھائی ترک صدر اور اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا،پاکستانی حکومت اور عوام ان کی جلد، مکمل صحتیابی کے خواہاں ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: لباس کی وجہ سے حرامانی پر صارفین کی سخت تنقید

مزیدخبریں