ترکی دنیا کی دوسری بڑی ٹی وی سیریز انڈسٹری۔۔پہلے5ڈرامے کونسے۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے ڈراموں کو ساری دنیا میں مقبولیت حاصل ہے۔امریکہ کے بعد دنیا کی سب سے بڑی ٹی وی سیریز انڈسٹری ترکی کی ہے۔2000 کی دہائی سے ترکی کے ڈرامے اپنی بین الاقوامی مقبولیت کی وجہ سے ایک سماجی رحجان بن چکے ہیں۔ترکی کے مقبول ڈراموں میں ارطغرل غازی، میرا سلطان، فاطمہ گل، پیار لفظوں میں کہاں اور عشق ممنوع شامل ہیں۔
ارطغرل غازی
ترکش ڈرامہ ارطغرل جسے ترک گیمز آف تھرون بھی کہا جاتا ہے، بہت ہی تھوڑے عرصے میں صرف ترکوں کا ہی نہیں بین الاقوامی سطح پر پسند کیا گیا ہے۔ ارطغرل غازی نے عثمانیہ دور کی بہت ہی خوبصورت شکل دنیا کے سامنے لانے کی کوشش کی ہے۔ارطغرل غازی ڈرامہ نے لوگوں کے سامنے اسلام کی اصل روح کو لانے کی بہترین کوشش کی ہے۔
میرا سلطان
میرا سلطان جنوری 2011 میں شروع ہوا اور جون 2014 تک جاری رہا۔ میرا سلطان کی کہانی سلطنت عثمانیہ کے سب سے طویل عرصے تک حکومت کرنے والے سلطان عثمان اور ان کی اہلیہ ہرم سلطان کی کہانی پر مبنی ہے۔ اس ڈرامے میں محبت ، جنگ ، سازیشیں ، تاریخی مناظر اور پورانے واقعات کو دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
فاطمہ گل
ترکی ڈرامے فاطمہ گل کی کہانی ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے ساتھ ہوئی زیادتی کا بدلہ لینے کے لیے گنہگاروں کا سامنا کرتی ہے۔فاطمہ گل عورتوں کی طاقت اور انکے حقوق کو بہترین طریقے سے دنیا کے سامنے اْجاگر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
پیار لفظوں میں کہاں
ترکش ڈرامہ پیار لفظوں میں کہاں کو بھی شائیقین نے بہت پسند کیا ہے۔ پیار لفظوں میں کہاں کی کہانی ایک غریب لڑکی اور ایک بزنس مین کے گرد گھومتی ہے۔ اس ڈرامے میں مزاح ، محبت ، تکرار ، لڑائی ، احساس اور فیملی سے محبت کو بہت خوبصورت طریقے سے شائیقین کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔
عشق ممنوع
عشق ممنوع ترکی کے مشہور ڈرامہ سیریز میں سے ایک ہے۔ اس ڈرامے کےمرکزی کردار کیوانج تاتلیتو کو نہ صرف ترکی میں بلکہ دوسرے ملکوں میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔ عشق ممنوع کی کہانی محبت پر مبنی ہے۔اس ڈرامے کے اندر ایک امیر شخص کے بھتیجے کو اپنے انکل کی بیوی سے محبت ہو جاتی ہے۔ان دونوں کی کہانی میں محبت ، ڈرامہ ، سازیشیں سب چیزوں کو بہترین طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لتا منگیشکر کی طبیعت پھر بگڑ گئی ۔۔۔دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل