(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے صدراور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہاہے کہ ملک میں دہشتگردی پھر سر اٹھا چکی ہے،پاکستان دنیا بھر میں مہنگائی کے حوالے سے تیسرا مہنگا ترین ملک ہے،عمران نیازی کے دور میں آئی ایم ایف سے کھربوں کے قرضے لئے گئے ، آج ہر طرف تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نظر نہیں آتا،شدید بحران میں اپوزیشن کو آج اکٹھے ہونے کی ضرورت ہے ،آج اکٹھے نہ ہوئے تو قوم ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی ۔
تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں ظہرانے کے بعد ماڈل ٹاؤن میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انہیں خوش آمدید کہتا ہوں،ان کا کہناتھا کہ آج یوم کشمیر ہے، کشمیریوں کے حق میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، مودی نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کر دی، بدقسمتی سے موجودہ حکومت نے مودی کے اس غاصبانہ اقدام پر مجرمانہ خاموشی اختیار کئے رکھی، او آئی سی کے اجلاس میں کشمیر پر بات تک نہیں کی گئی ۔
شہباز شریف نے کہاکہ ہمارا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے انہیں یقین دلاتے ہیں کہ حق خود ارادیت ملنے تک پاکستان کا بچہ بچہ ان کے ساتھ آخری دم تک کھڑا ہو گا، قائد حزب اختلاف نے کہاکہ حالیہ دنوں میں دہشت گردی نے پھر سر اٹھایا ہے اور پے در پے حملے ہوئے ہیں ان دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے کیلئے سکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کی ہے ،انہوں نے کہاکہ پہلے ضرب مومن، پھر ضرب عضب اور رد الفساد کے دوران دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا گیا، اس حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا دیگر شعبوں کی طرح دہشت گردی کے میدان میں بھی ان کی کارکردگی سے کے سامنے ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کو پاکستانی ڈرامہ ”پری زاد“ بھا گیا۔۔۔احمد علی اکبر کی دل کھول کر تعریف کردی
شہباز شریف نے کہاکہ عالمی اداروں کے مطابق پاکستان دنیا کا تیسرا مہنگا ترین ملک ہے ،آج لوگ ہاتھ اٹھا کر اس ناکام ترین، کرپٹ اور ناتجربہ حکومت سے جان چھڑوانے کی دعا کرتے ہیں ،ان کا سارا زور مخالفین کو گالیاں دینے میں ہے یہی توانائی یا وقت ملکی خدمت میں لگاتے تو ملک اس تباہی کا شکار نہ ہوتا، انہوں نے کہاکہ ایسا تباہی کا منظر کبھی کسی نے آج تک نہیں دیکھا ،آج ہم نے ملکی صورتحال آئی ایم ایف سے مزید قرضے لے کر بچے بچے کو قرض میں مبتلا کر دیا گیا ہے، اب چین بھی قرضہ لینے گئے ہیں نواز شریف دورمیں قرضے لے کر ترقیاتی کام ہوئے لیکن آج اتنے قرضے لے کر بھی کوئی نئی اینٹ تک نہیں لگائی بلکہ نواز شریف کے منصوبوں کو ڈھٹائی سے تختیاں لگا رہے ہیں ۔
صدر ن لیگ نے کہاکہ ہم نے آج تفصیلی گفتگو کی ہے سیاسی جماعتوں کا اپنا اپنا ایجنڈا ہوتا ہے لیکن قومی ایجنڈے پر ہم عوامی منشا کے مطابق گفتگو کی ہے، آج ہم نے بطور سیاسی قائدین اپنا مثبت کردار ادا نہ کیا تو ہمیں آنے والی نسلیں معاف نہیں کرینگی، ان کی اپنی اور ہماری اپنی سوچ ہے ہم نے اتفاق کیا ہے کہ اس حکومت سے جان چھڑوانے کے لئے تمام آئینی، قانونی و سیاسی آپشنز کو بلاتاخیر استعمال کرنا ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ ہماری جماعت میں 2 رائے تھی لیکن سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر اس کا اعلان کرینگے وقت آنے پر سب اپنی اپنی سیاست کرینگے ہم نے تمام ایشوز پر بات کی ہے ،دونوں لانگ مارچ میں ہم آہنگی پیدا کرنے پر کچھ آپشنز سامنے آئی ہیں جس پر مزید مشاورت ہو گی،شہباز شریف نے کہاکہ عدم اعتماد ایک آپشن ہے جس کو انتہائی سنجیدگی کے ساتھ ڈسکس کیا ہے ہماری جماعت میں اس پر اتفاق رائے ہے۔ پی ڈی ایم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرینگے اگلے چند دنوں میں پی ڈی ایم اور مسلم لیگ ن کی میٹنگ میں فیصلہ کیا جائے گا خدا کا خوف کریں کیا ہم ساڑھے 3 سال سے سگنلز پر چل رہے ہیں؟؟ ٹوٹے ہوئے دل مل جاتے ہیں، آپ فکر نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: دلہن کی شادی کے روز سگریٹ نوشی ۔۔۔ویڈیو وائرل