ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد سے متعلق اہم خبر

Feb 05, 2022 | 19:28:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) کئی روز سے دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کو طبیعت میں بہتری کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق 96 سالہ مہاتیر محمد کو ہفتے کے روز نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ سے ڈسچار ج کیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کا فالو اپ چلتا رہے گا اور ان کا مزید علاج گھر پر ہی جاری رکھا جائے گا۔
خیال رہے کہ 8 جنوری کو مہاتیر محمد کے دل کا آپریشن کیا گیا تھا جس کے بعد دوبارہ انہیں طبیعت خراب ہونے پرہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں نئے قوانین نافذ۔۔!!امتحانی طریقہ کار بھی تبدیل۔۔!!

مزیدخبریں