ملک کو بچانے کیلئے عمران خان کو نکالنا ضروری ہے : بلاول بھٹو زرداری

Feb 05, 2022 | 19:33:PM

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عوام کا اعتماد اٹھ چکااب پارلیمان کا اعتماد بھی اٹھنا چاہئے عدم اعتماد پر شہباز شریف کی جماعت میں بھی اتفاق رائے بڑھ رہا ہے ملک کو بچانے کے لئے عمران خان کو نکالنا ضروری ہے ۔
ماڈل ٹاﺅن لاہور میں شہبازشریف کیساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم دعوت دینے پر شہباز شریف کے شکر گزار ہیں ،ان کا کہناتھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنی جماعت کے اندر تفصیلی مشاورت کے بعد سیاسی فیصلے لئے تھے، آج ہماری اس سی ای سی کے بعد پہلی ملاقات ہے ،میں نے اپنی جماعت کی سوچ شہباز شریف کے سامنے رکھی ہے، انہوں نے اپنے اور اتحادیوں کے پلان ہمارے سامنے رکھے ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ یہ فیصلہ بہت ضروری تھا کہ مشکل حالات اور معاشی بحران میں پھنسے عوام کےلئے فیصلہ کرنا ضروری ہے ، ان ا کہناتھا کہ یہ حکومت کشمیر کے لئے مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہے ،یہ حکومت اتنی نالائق ہے کہ اس نے کشمیر تک بھی سب سے اتفاق رائے پیدا نہیں کیا،انہوں نے کہاکہ بلوچستان سے آنے والی خبریں اور دہشت گردی کی لہر تشویشناک ہے، حکومت کا کردار نالائقی والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں نئے قوانین نافذ۔۔!!امتحانی طریقہ کار بھی تبدیل۔۔!!
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہماری امید ہے کہ ہم اپوزیشن جماعتیں جتنا زیادہ مل کر کام کرینگی اتنا حکومت پر دباؤ بڑھے گا،انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کو کریڈٹ جاتا ہے کہ بطور قائد حزب اختلاف انہوں نے تمام تر حالات کے باوجود قومی اسمبلی میں سب کو اکٹھا رکھا ،عوام کا اعتماد اٹھ چکا اب پارلیمان کا اعتماد بھی اٹھنا چاہئے،ان کاکہناتھاکہ عدم اعتماد پر شہباز شریف کی جماعت میں بھی اتفاق رائے بڑھ رہا ہے، ملک کو بچانے کے لئے عمران خان کو نکالنا ضروری ہے ہم سب ایک پیج پر ہیں،چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ ہم نے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ اور شہباز شریف نے ہمارے لانگ مارچ کو ویلکم کیا ہے مریم نواز سیاسی جماعتوں میں اختلافات بھی آتے ہیں لیکن عوام کی مشکلات اور توقعات ہمیں آپس میں اکٹھے ہو جاتے ہیں سلیکٹڈ بہت جلد اپنے سفر پر روانہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ ۔۔!!

مزیدخبریں