ووٹ مانگنے نکلی بی جے پی کی پہلوان پر حملہ ۔۔ گاڑی تباہ۔۔متعدد کارکن زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
بی جے پی لیڈر اور نامور پہلوان ببیتا پھوگاٹ (فائل فوٹو)
(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں ہونیوالے اسمبلی انتخابات کے دوران بی جے پی لیڈر اور نامور پہلوان ببیتا پھوگاٹ کی گاڑی پر حملہ۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے متعدد کارکن زخمی، کارکنان نے فائرنگ کرنے کا بھی الزام لگایا دیا۔
خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق متاثرہ بی جے پی لیڈر کا کہنا ہےکہ اترپردیش کے شہر میرٹھ میں انتخابی مہم کے دوران ان کی کار پر کچھ شرپسندوں نے حملہ کردیا۔ اس واقعے کی پولیس میں شکایت کر دی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ میرٹھ کے سول خاص اسمبلی حلقہ میں دبتھوا گاوں میں پیش آیا ہے ۔ ببیتا پھوگاٹ بی جے پی امیدوار مندر پال سنگھ کے حق میں ووٹ مانگ رہی تھیں کہ آر ایل ڈی حامیوں نے لاٹھی ڈنڈے لے کر بی جے پی کی مخالفت میں نعرے بازی شروع کردی ۔جس پر بی جے پی کارکنان نے انہیں روکنا چاہا جس پر انہوں نے حملہ کردیا ۔
BJP leader and wrestler Babita Phogat alleges that her car was attacked by some miscreants during poll campaigning in Meerut, UP#UttarPradeshElections2022 pic.twitter.com/QvjFJnhnWJ
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) February 5, 2022
ببیتا پھوگاٹ نے الزام لگایا ہے کہ اس دوران آر ایل ڈی حامیوں نے خواتین سے بھی بدسلوکی کی اور میری گاڑی پر حملہ کردیا ۔ اس وجہ سے کار کو کافی نقصان ہوا ہے ۔بی جے پی کارکنان نے فائرنگ کرنے کا بھی الزام لگایا ہے ۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر بی جے پی کسان مورچہ کے صدر ستیندر چودھری کو علاج کیلئےہسپتال داخل کروایا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔۔ کورونا ماسک کا زبردست توڑ ’کوسک‘ آ گیا