پیپلزپارٹی اورکزئی کے قائم مقام صدر قاتلانہ حملے میں زخمی، اہلیہ جاں بحق

Feb 05, 2022 | 21:00:PM

(24 نیوز)قبائلی ضلع اورکزئی میں نامعلوم افراد نے پاکستان پیپلز پارٹی اورکزئی کے قائم مقام صدر پر قاتلانہ حملہ کرکے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ملک اقبال شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کی اہلیہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ہفتہ کی شام تقریبا" پانچ بجے قبائلی ضلع اورکزئی کی حدود میں ستر سام چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا جہاں پاکستان پیپلزپارٹی اورکزئی کے صدر ملک اقبال پر نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کرکے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے ملک اقبال شدید زخمی اور ان اہلیہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکا کہ ان کی گاڑی پر کس نے فائرنگ کی تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق پی پی پی کے مقامی رہنما اور قائم مقام ضلعی صدر پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ زخمی ملک اقبال کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مقامی پولیس مصروف تفتیش ہے اور واقعہ کے بارے تحقیقات کر رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملک اقبال پر قاتلانہ حملہ کی خبر پورے علاقہ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور واقعہ کی شدید مذمت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ٍدلہن کی شادی کے روز سگریٹ نوشی ۔۔۔ویڈیو وائرل

مزیدخبریں