(24 نیوز)راولپنڈی کے جنگل ورلڈ ایوب نیشنل پارک میں بنگال ٹائیگر نے دو بچوں کو جنم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق جنگل ورلڈ ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں بنگال ٹائیگر کے دونوں نومولود بچوں فیلیکس اور جولیا کو منظر عام پر لایا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جنگل ورلڈ کرنل محسن نے بتایا کہ اسلام آباد سے جانوروں کو یہاں منتقل کرنا ہماری کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سے بھی آٹھ ٹائیگرز کو منتقل کیا جا رہا ہے۔کرنل محسن کا کہنا تھاکہ پوری دنیا میں بنگال ٹائیگرز کی تعداد صرف 3 ہزار 500رہ گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ ٹائیگرز ہمارے پاس بھی ہیں اور اس کے علاؤہ بھی ہمارے پاس ٹائیگرز موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔۔ کورونا ماسک کا زبردست توڑ ’کوسک‘ آ گیا