وزن میں کمی پر مداح کا دلچسپ سوال...سارہ علی خان کا زبردست جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ سارہ علی خان نے مداح کے وزن کم کرنے سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب دے ڈالا۔
سارہ علی خان نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کیلئے سوالات و جوابات کا سیشن رکھا۔ اس دوران ایک مداح نے وزن کم کرنے سے متعلق سوال کیا اور پوچھا کہ وہ واقعی اپنا وزن کم کرنے کیلئے پیزا چھوڑ دیں۔ اس پر سارہ علی خان نے جواب دیا کہ آپ کھاسکتے ہیں، سارا نہیں اور اتنا سارا تو بالکل نہیں۔
واضح رہے کہ ایک مرتبہ فلموں میں آنے کے بعد سارہ علی خان نے اپنے انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ ان کا وزن 96 کلوگرام تک تھا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ فلموں میں آنے سے قبل بہت زیادہ پیزا کھایا کرتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: دلہن کی شادی کے روز سگریٹ نوشی ۔۔۔ویڈیو وائرل