(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار سے محبت میں دھوکہ دینے سے متعلق ایک کہانی سامنے آئی ہے۔ اس میں متاثر لڑکی 18 سال کی ایک بیوٹیشین اور ملزم ہے ایک آٹو رکشہ ڈرائیور ہے۔ لڑکی کو رکشے والے کے پیار میں پڑگئی۔ آٹو والے نے آبروریزی کی اور اب وہ لڑکی کو بلیک میل کر رہا ہے۔
بھارت کے ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوالیار میں ایک بیوٹیشین کا دل آٹو رکشے والے پر آگیا۔ بیوٹیشین جس رکشے پر پارلر آتی جاتی تھی اسکو اسی آٹو رکشے والے سے پیار ہوگیا۔ نزدیکیاں بڑھیں اور رکشے والا انکے گھر آنے جانے لگا۔ اب اس لڑکی کا کہنا ہے کہ پیار کے نام پر رکشے والے نے اس کے ساتھ آبروریزی کی اور اب اسے بلیک میل کر رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق گوالیار میں گروائی کے مہیش پورہ علاقے میں رہنے والی 18 سال کی بیوٹیشین نے تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ ایف آئی آر میں بیوٹیشین نے بتایا کہ وہ ایک سیلون میں نوکری کرتی ہے۔ سیلون سے آتے جاتے وقت اس کی ملاقات ماما کے بازار میں رہنے والے راجا خان سے ہوئی۔ بیوٹیشین روازنہ راجا خان کے رکشےسے سیلون آتی جاتی تھی۔ دونوں کے درمیان دوستی ہوگئی تو راجا خان اس کے گھر بھی آنے لگا۔ تین اکتوبر کی شام جب بیوٹیشین گھر میں اکیلی تھی، تب راجا اس سے ملنے پہنچا۔ بیوٹیشین کو اکیلا دیکھ کر راجا نے اسکے ساتھ آبروریزی کی۔ مخالفت کرنے پر راجا نے اسے شادی کرنے کا جھانسہ دیا، لیکن بعد میں راجا اسے بلیک میل کرکے اکثر آبروریزی کرنے لگا۔بعد ازاں بیوٹیشین نے بات کرنا بند کردیا تو راجا خان اسے بدنام کرنے کی دھمکی دینے لگا۔ موبائل پر مسلسل دھمکی دیتا رہا۔ متاثرہ بیوٹیشین گروائی تھانے پہنچی ۔ پولیس نے بیوٹیشین کی شکایت پر ملزم راجا خان کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مبارک ہو ۔۔جنگل میں منگل۔۔دو ننھے بنگال ٹائیگرفیلیکس اور جولیا کی پیدائش