(ویب ڈیسک)بھارت کی معروف خاتون ڈانسر نورا فتحی کا انسٹا گرام اکاﺅنٹ بلاآخر بحال ہوگیا۔
بھارتی میڈیا نے خاتون ڈانسر کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کے ڈیلیٹ ہونے یا وقتی طور پر بند کرنے کی خبر چلائی۔مداح نورا فتحی کا 37 ملین سے زائد فالوورز کا انسٹاگرام اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کیے جانے کی خبر پر کافی حیران ہوگئے تھے۔ایسے میں نورا نے اپنے مداحوں کےلئے ایک بیان جاری کیا اور صورتحال سے انہیں آگاہ کیا۔خاتون ڈانسر نے بتایا کہ میرا انسٹا گرام اکاﺅنٹ ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی، کوئی یہ عمل صبح سے میرے اکاﺅنٹ کے ساتھ کرنے کی کوشش کررہا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایسے میں انسٹاگرام ٹیم کی میں شکر گزار ہوں، جنہوں نے میری مدد کی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کو پاکستانی ڈرامہ ”پری زاد“ بھا گیا۔۔۔احمد علی اکبر کی دل کھول کر تعریف کردی