(ویب ڈیسک)ازبکستان کے چڑیا گھر میں ایک خاتون نے اچانک اپنی تین سالہ بیٹی کو ریچھ کی کچھار میں پھینک دیا۔
اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوپر موجود لوگ ریچھ کو دیکھ رہے ہیں جبکہ ریچھ 16 فٹ نیچے اپنی کچھار میں گشت کر رہا ہے۔اس دوران ایک خاتون اپنی تین سالہ بیٹی کو اچانک نیچے پھینک دیتی ہے جس پر اس پاس موجود لوگ گھبرا جاتے ہیں جبکہ چڑیا گھر کا عملہ فوری طور پر بچی کو بچانے کیلئے ریچھ کے پنجرے کے اندر داخل ہوتا ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ بچی کو اپنی کچھار میں گرتا دیکھ کر ریچھ بھی اس کی جانب لپکتا ہے اور کچھ دیر بچی کو سونگھتا ہے اور پھر منہ پھیر کر دوسری طرف چلا جاتا ہے۔اس موقع پر عملے کے 5 ارکان ریچھ کو بہلا کر ایک کمرے کی جانب لے جاتے ہیں اور ایک اہلکار فوری طور پر بچی کو اٹھاکر نکل جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترک صدرطیب ایردوان اور ان کی اہلیہ خطرناک بیماری کا شکار
چڑیا گھر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خاتون نے ایسا کیوں کہ اس کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے البتہ اسے حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس پر اقدام قتل کا مقدمہ چلایا جائے گا جس میں 15 برس قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق بچی ہسپتال میں ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے البتہ اونچائی سے گرنے کی وجہ سے اس کے سر پر گہری چوٹ آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: احد رضا میر سے علیحدگی کی افواہیں۔۔۔سجل علی کی برداشت جواب دے گئی، دل کھول کر رکھ دیا