سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں انتقال کرگئے
پرویز مشرف کافی عرصے سے علیل تھے،عسکری ذرائع کی جانب سے بھی سابق صدر کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی گئی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں انتقال کرگئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف انتقال کرگئے ہیں ،سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف امریکن ہسپتال دبئی میں زیر علاج تھے۔.پرویز مشرف کافی عرصے سے علیل تھے،عسکری ذرائع کی جانب سے بھی سابق صدر کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی گئی ہے۔ قوی امکان ہے کہ سابق آرمی چیف کے جسد خاکی کو پاکستان لایا جائے گا۔
سابق صدر پرویز مشرف 11 اگست 1943ء کو دہلی میں پیدا ہوئے، 1964 برس میں پاکستان کی بری فوج میں شامل ہوئے اور1965 اور 1971 کی جنگوں میں شرکت کی، 7 اکتوبر 1998 کو بری فوج کے چیف آف اسٹاف کے منصب پر فائز ہوئے۔
ضرور پڑھیں :معروف بھارتی گلوکارہ وانی جے رام انتقال کر گئیں
12 اکتوبر 1999 کو انہوں نے بحیثیت آرچیف چیف اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ کر انہیں گرفتار کرلیا تھا، اور ریفرنڈم کے انعقاد کے بعد صدر منتخب ہوئے تھے۔ بعد ازاں اسمبلیوں نے بھی اس فیصلے کی توثیق کردی تھی۔ تاہم 9 سال بعد پرویز مشرف فوج کے سربراہ کے عہدے سے 28 نومبر 2007 کو سبکدوش ہوگئے تھے اور دبئی چلے گئے تھے۔
صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد ان پر متعدد بار دہشت گرد حملے بھی کیے گئے۔ سال 2007 میں سابق صدر نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی، جب کہ اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو معزول کرنے کی وجہ سے ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔لندن اور دبئی میں قیام کے دوران انہوں نے کئی لیکچرز بھی دیئے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اظہار تعزیت
سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کا انتقال کے انتقال پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے اظہار تعزیت کیا ہے،سروسز چیفس کی جانب سے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی وفات پر اظہار تعزیت کیا گیا ،آئی ایس پی آر کے مطابق سروسز چیفس نے کہا ہے کہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے، لواحقین کو صبر دے۔آمین
پرویزمشرف کی میت لینے کیلئے پاکستان سےطیارہ کل صبح دبئی پہنچےگا
سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت پاکستان لے کر جانے کیلئے اہل خانہ کی جانب سے قونصل خانہ دبئی میں درخواست کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پرویزمشرف کی میت لینے کیلئے پاکستان سےطیارہ کل صبح دبئی پہنچےگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی طیارہ نور خان ائیربیس سے دبئی کے المکتوم ائیرپورٹ پہنچے گا۔صدرآل پاکستان مسلم لیگ امارات کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف کی میت دبئی سے پاکستان کل روانہ کردی جائےگی، پرویز مشرف کی والدہ دبئی اور والد کراچی میں مدفون ہیں۔