(شاہ زیب حسین) شہر قائد میں معمولی تلخ کلامی پر ایک پولیس اہلکار کی فائرنگ سے دوسرا اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایس پی سٹی سے ملنے والی ابتدائی معلومات کے مطابق حماد، طاہر اور اسماعیل آگرہ تاج کے قریب ایک ہوٹل پر موجود تھے، ان میں سے حماد اور طاہر کراچی پولیس کے ملازم تھے جبکہ اسماعیل بنگالی کا تعلق نجی شعبے سے تھا۔
یہ بھی پڑھیے: وہاڑی، گارڈ کی 18 سالہ بس ہوسٹس سے چلتی بس میں زیادتی
تفصیلات کے مطابق کسی بات پر معمولی تلخ کلامی پر حماد نے طاہر کو پستول سے گولی ماردی جس سے طاہر موقع پر جاںبحق ہوگیا۔
طاہر سعید آباد تھانے میں ڈیوٹی پر تھا جبکہ حماد کورٹ پولیس ملیر میں تعینات تھا۔
ایس ایس پی سٹی نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور ہسپتال پہنچ کر جاں بحق اہلکار کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔