اٹک: گھریلو تنازع پر تلخ کلامی، بیوی کے ہاتھوں شوہر قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد عمران) اٹک کی تحصیل حضرو کے علاقے کاملپور موسیٰ میں گھریلو تنازع پر نزاکت اور عبداللہ کی بحث ہوئی جو جھگڑے میں بدل گئی، اس دوران بیوی نے پسٹل سے فائرنگ کردی جس سے عبداللہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاندان کا تعلق خیبرپختونخواء سے ہے جو چند روز قبل ہی حضرو منتقل ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی، آگرہ تاج کے علاقے میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ رنگو پولیس موقع پر پہنچ گئی اور عبداللہ کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے تحصیل ہسپتال حضرو منتقل کردیا گیا جبکہ ملزمہ نزاکت بی بی کی تلاش جاری ہے۔