دنیا کا سب سے بڑا کیک ڈریس بنانے کا ریکارڈ سوئس ماہر بیکر کے نام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) دنیا کا سب سے بڑا کیک ڈریس بنانے کا ریکارڈ سوئٹزرلینڈ کی ایک ماہر خاتون بیکر نے اپنے نام کر لیا ہے۔ خاتون بیکر کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی ایک ماہر خاتون بیکر نے دنیا کا سب سے بڑا کیک بنانے کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔ نتاشا نامی اس ماہر بیکر کی مہارت کے چرچے سوشل میڈیا پر خوب ہو رہے ہیں۔ خاتون بیکر نے اس کیک کو ایک ڈریس کی شکل میں تیار کیا۔
مزید پڑھیں: دولہے کا بارات کے لیے کرین کا انتخاب، آخر وجہ کیا بنی؟
گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق سوئٹزر لینڈ کی اس ماہر بیکر نے اپنی مہارت کے جوہر سوئس ورلڈ ویڈنگ فیئر کے دوران دکھائے۔ عام طور پر کیک کو مختلف ڈیزائن اور جسامت میں تیار کیا جاتا ہے لیکن اس سوئس بیکر نے سب کے سامنے اس کیک کو ایک لیڈیز ڈریس کی شکل میں تیار کیا جس کا وزن 131 کلو اور 150 گرام تھا۔ جس کو خاتون بیکر نے پہن کر بھی دکھایا۔ موقع کی مناسبت سے اس کیک پر سجاوٹ کے لیے آئسنگ فلاورز کا استعمال بھی کیا گیا تھا۔
View this post on Instagram
کیک کی تیاری کے بعد فیئر میں شامل افراد نے اس کیک کو کھایا اور خاتون بیکر کی اس مہارت پر خوب داد بھی دی۔ اس دلفریب منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس کو صارفین نے بھی خوب سراہا ہے۔