دنیا کا سب سے بڑا کیک ڈریس بنانے کا ریکارڈ سوئس ماہر بیکر کے نام

Feb 05, 2023 | 11:54:AM

(ویب ڈیسک) دنیا کا سب سے بڑا کیک ڈریس بنانے کا ریکارڈ سوئٹزرلینڈ کی ایک ماہر خاتون بیکر نے اپنے نام کر لیا ہے۔ خاتون بیکر کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہو گیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی ایک ماہر خاتون بیکر نے دنیا کا سب سے بڑا کیک بنانے کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔ نتاشا نامی اس ماہر بیکر کی مہارت کے چرچے سوشل میڈیا پر خوب ہو رہے ہیں۔  خاتون بیکر نے اس کیک کو ایک ڈریس کی شکل میں تیار کیا۔

مزید پڑھیں: دولہے کا بارات کے لیے کرین کا انتخاب، آخر وجہ کیا بنی؟

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق سوئٹزر لینڈ کی اس ماہر بیکر نے اپنی مہارت کے جوہر  سوئس ورلڈ ویڈنگ فیئر  کے دوران دکھائے۔ عام طور پر کیک کو مختلف ڈیزائن اور جسامت میں تیار کیا جاتا ہے لیکن اس سوئس بیکر نے سب کے سامنے اس کیک کو ایک لیڈیز ڈریس کی شکل میں تیار کیا جس کا وزن 131 کلو اور 150 گرام تھا۔ جس کو  خاتون بیکر نے پہن کر بھی دکھایا۔ موقع کی مناسبت سے اس کیک پر سجاوٹ کے لیے آئسنگ فلاورز کا استعمال بھی کیا گیا تھا۔

کیک کی تیاری کے بعد فیئر میں شامل افراد نے اس کیک کو کھایا اور خاتون بیکر کی اس مہارت پر خوب داد بھی دی۔ اس دلفریب منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس کو صارفین نے بھی خوب سراہا ہے۔

مزیدخبریں