(ویب ڈیسک) ایشیاء کپ کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے پھر انکار کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان کا سفر نہیں کرے گی۔
میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ کے سیکریٹری اور ایشیئن کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو اس حوالے سے بتا دیا ہے۔
جے شاہ نے بھارت کا مؤقف اے سی سی کے بحرین میں ہونے والے اجلاس میں دوبارہ دہراتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان کے سفر کی اجازت نہیں ملے گی۔
یہ بھی پڑھیے: 500 واں ٹی ٹوئنٹی، شعیب ملک کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت نے دوسرے بورڈز کو بھی صورتِ حال سمجھنے کا کہا ہے، جس پر تمام ممبران نے ایک ماہ انتظار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ایشیاء کپ کی پاکستان کی میزبانی پر بھارت کو اعتراض نہیں، ایونٹ متحدہ عرب امارات میں ہوگا جس کا میزبان پاکستان ہی ہوگا، ایشیاء کپ کے میچز کے 3 وینیو دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں ہوں گے۔