بڑھتی عالمی کشیدگی، امریکہ نے چین کا خلائی غبارا مار گرایا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بڑھتی ہوئی عالمی کشیدگی ، امریکہ اور چین آمنے سامنے آ گئے۔ امریکہ نے چین کا جاسوس خلائی غبارا مار گرایا۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کرائن جین پیئر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو منگل کے دن چین کے مشتبہ جاسوس غبارے کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئیں۔ غبارہ امریکہ کی فضائی حدود میں منڈلا رہا تھا۔ جس پر امریکی صدر نے قومی سلامتی ٹیم کا اجلاس بلایا اور اس معاملے پر بریفنگ اور اپ ڈیٹ لیتے رہے۔
پریس سیکریٹری وائٹ ہاؤس نے مزید بتایا کہ صدر نے فوج کو آپریشن کرنے کا کہا جس پر شمالی کمان کے سربراہ نے خبردار کیا کہ متحرک کارووائی نہ کی جائے کیوںکہ اس سے زمین پر بسنے والے امریکی عوام کو حفاظتی خطرات لاحق ہیں۔ امریکی صدر نے ان سفارشات کو سنجیدگی سے لیا اور واضح کیا کہ امریکی عوام کی سلامتی اور تحظ ان کی اولین ترجیح ہے۔ آخر کار امریکی دجاعی افواج نے گزشتہ روز چین کے جاسوس غبارے کو مار گرایا۔
مزید پڑھیں: امریکہ کی افغان طالبان،اہلِ خانہ پر پابندیاں عائد
سینیٹ کے اکثریتی رہنما چک شومر کے ترجمان کے مطابق گینگ آف ایٹ کہلانے والےانٹیلی جنس کمیٹیوں میں سینٹ اور ایوان کے سرکردہ رہنماؤں کو اگلے ہفتے اس کارووائی کے بارے میں بتایا جائے گا۔
وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے CNN کو بتایا کہ کانگریس کو ماضی میں چین کی "نگرانی کے غبارے کی سرگرمیوں" کے بارے میں موصول اطلاعات پر گزشتہ برس اگست میں بھی اہم کمیٹی کو بریفنگ دے گئی تھی۔ اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ ریپلکن اور ڈیموکریٹک کے ایوان اور سینٹ ارکان کو اس بارے جمعرات کی سہ پہر تفصیلات سے اگاہ کیا گیا جبکہ محکمہ دفاع اور قومی اداروں نے لیڈرشپ اور قومی سلامتی حکام کو جمعہ کے روز تفصیلات سے آگاہ کر دیا تھا اور تحریری طور پر اضافی تفصیلات بھی فراہم کی تھیں۔