(24 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ٹکر کے لوگ زمین پر بیٹھ کر رو رہے ہیں ، پہلی بار بے فیض ہونے پر انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ کدھر جائیں ۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی پر ہمیں شدید تکلیف ہے،مہنگائی کاذمہ دار کون ہے عوام اچھی طرح جانتے ہیں ،مریم نواز کا دل آپ کے ساتھ دھڑکتا ہے، 22 کروڑ عوام آج جس مہنگائی سے تنگ ہے وہ سابقہ حکومتوں کا نتیجہ ہے ۔
عمران خان نے اپنے گھر کی معیشت ٹھیک کر لی لیکن ملکی معیشت کا بیڑھ غرق کر دیا ، نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر گھر بھیج دیا گیا ، ہر بار نواز شریف کی حکومت میں مہنگائی کم ہوئی ، پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں نواز شریف کے 9 سال نکال دیئے جائیں تو کھنڈرات بچتے ہیں، نواز شریف نے موٹروے، سڑکوں کے جال، ترقیاتی منصوبوں پر کام کئے ، پاکستان میں لیگ ایک ایک اینٹ پر نواز شریف کا نام چمک رہا ے ۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے ایٹمی بم دیا، موٹروے کا جال بچھایا، اورنج ٹرین اور میٹرو بس سروس دی ، یہ سب نکال دیا جائے تو باقی کیا بچتا ہے ، 2013 میں بھی ہچکولے کھاتے معیشت اور اجڑا چمن ملا تھا،2022 میں اجڑا ہو املک ملا ، عمران خان کے دھوکے کی وجہ سے ہماری بات نہیں سنی جا رہی ، آئی ایم ایف کہتا ہے کہ عمران خا ن نے دھوکا دیا ا س لیے آپ کی بات نہیں سنیں گے ، جب جب نواز شریف کی حکومت آئی تو ہر چیز میں ریلیف دیا گیا ، نواز شریف کے چار سال میں بجلی ، تیل کی قیمت نہیں بڑھی ۔