(24 نیوز )کزن کو ڈی سی لاہور تعینات کرنے کی خبروں پر وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا ردعمل بھی آ گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹڑ پر وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پیغام جاری کیا کہ رافعہ حیدر نا تو میری کزن ہیں اور نہ ہی میری اہلیہ کی کزن ہیں ، اگر جی این این اپنی خبر کو درست کرتا ہے تو مجھے خوشی ہو گی ، البتہ رافعہ بہترین آفیسر ہیں ۔
واضح رہے کہ جی این این نے خبر چلائی تھی کہ ڈی سی لاہور محمد علی کو ہٹا کر رافعہ حیدر کو ڈی سی لاہور تعینات کیا جا رہا ہے جو کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی فرسٹ کزن ہیں۔