امریکا کی جانب سے مشتبہ جاسوس غبارہ گرائے جانے پر چین نے بھی انتباہ جاری کر دیا

Feb 05, 2023 | 20:50:PM
امریکا کی جانب سے مشتبہ جاسوس غبارہ گرائے جانے پر چین نے بھی انتباہ جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) امریکا کی جانب سے مشتبہ چینی جاسوسی غبارے کو مار گرائے جانے کے بعد  چین نے بھی ردعمل  دے دیا ہے ۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے ایجنس فرانس پریس کے مطابق امریکہ کی جانب سے مشتبہ جاسوس غبارے کو مار گرائے جانے پر چین نے ’ضروری ردعمل‘ کا انتباہ دیا ہے، چین کا کہنا ہے کہ واشنگٹن واضح طور پر حد سے زیادہ رد عمل ظاہر کر رہا ہے اور بین الاقوامی مشق کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور اسے "ضروری ردعمل" سے خبردار کیا ہے۔

بیجنگ کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ  "چین امریکہ کی جانب سے بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز پر حملہ کرنے کے لیے طاقت کے استعمال کے خلاف سخت عدم اطمینان اور احتجاج کا اظہار کرتا ہے، بیجنگ کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں مزید کہا کہ وہ مزید ضروری ردعمل دینے کا حق محفوظ رکھے گا۔"

 رپورٹ کے مطابق امریکہ نے ہفتے کے روز کیرولائنا کے ساحل پر ایک مشتبہ چینی جاسوس غبارے کو مار گرایا ، امریکی صدر جو بائیڈن نے چین پر مشتبہ جاسوسی  کا الزام  عائد کیا تھا ، غبارے کو شمالی امریکہ میں حساس فوجی مقامات سے گزرنے کے بعد گرایا گیا اور یہ واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان کشیدگی کا تازہ ترین فلیش پوائنٹ بن گیا ہے ْ,بحر اوقیانوس میں امریکی علاقے کے سمندر میں گرنے والے  چینی غبارے کے ملبے  کو نکالنے کیلئے  آپریشن جاری ہے ،  غبارے کا سائز تقریباً تین سکول بسوں کے برابر بتایا جا رہا ہےجبکہ غبارہ 60 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑ رہا تھا ۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز  چینی وزارت خارجہ نے بیان جاری کیا تھا کہ بنا پائیلٹ کے  اڑنے والے غبارہ موسمیاتی صورتحال سے  آغاہ کرتا ہے اور غبارہ اپنی سمت بھول گیا ہے ، چینی وزارت خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ امریکا کا  غبارےکے ذریعے  جاسوسی کا الزام بے بنیاد ہے اور امید ظاہر کی کہ دونوں ملک اس بات کو خوش اسلوبی سے حل کر  لیں گے ۔