محکمہ موسمیات کی پنجاب میں بارش ، پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

Feb 05, 2023 | 22:13:PM
محکمہ موسمیات کی پنجاب میں بارش ، پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہےکہ آج رات بالائی پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے ، جبکہ پہاڑوں پر برفباری بھی متوقع ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، بالائی  اور مغربی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود ہونے کا امکان ہے ۔

دوسری جانب اسلام آباد ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور   برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ،   جبکہ بالائی پنجاب ، شمالی  بلوچستان، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے ۔