(عیسیٰ ترین) خاران اور پنجگور میں عام انتخابات کیلئے نامزد امیدواروں کے گھروں اور دفاتر کو نشانہ بنایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خاران بازار میں قومی اسمبلی کے امیدوار چنگیز ساسولی کے الیکشن کیمپ کے قریب یکے بعد دیگرے دھماکے ہوئے۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے چنگیز ساسولی کے انتخابی مہم کے دفتر پر دستی بم پھینکا جبکہ دوسرا دھماکہ کھڑی موٹر سائیکل پر نصب بم کے پھٹنے سے ہوا۔ تاہم دھماکوں سے کوئی جانی و مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے: بونیر؛ پولیس اہلکاروں کی بس اور ٹرک میں تصادم،28 افراد زخمی
دوسری جانب پنجگور میں بھی نیشنل پارٹی کے امیدوار حاجی اسلام کے گھر کو نامعلوم مسلح افراد نے بم حملے میں نشانہ بنایا گیا جو گھر کے احاطے میں زور دار دھماکے سے پھٹ گئے جس سے ایک شخص معمولی زخمی ہوا۔
خیال رہے کہ رواں ہفتے میں بلوچستان بھر میں پاکستانی الیکشن کے نامزد امیدواروں پر متعدد حملے ہوئے ہیں۔