جماعت اسلامی کا الیکشن کے حوالے سے نیا ترانہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
جماعت اسلامی نے عام انتخابات کے حوالے سے نیا ترانہ جاری کر دیا۔
ترجمان جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی نے الیکشن کے حوالے سے نیا ترانہ جاری کر دیا، ترانہ مکس اینڈ ماسٹر سولو سپیکس پروڈکشن نے تیار کیا ہے، جے علیٰ اور اس کے گروپ نےترانہ گایا ہے، ترانے میں حق کے لیے آواز اٹھانے کی بات کی گئی ہے، اس بار جماعت اسلامی کو اقتدار میں لائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر!! رات گئے زلزلے کے جھٹکے
ترانے کے بول ہیں ’’ آواز اٹھاؤ حق کے لئے، اب قدم بڑھاؤ حق کے لئے، میدان میں آؤ حق کے لئے، جی جان لڑاؤ حق کے لئے، یہ چور لٹیرے ہی کب سے، یہاں راج چلاتے آئے ہیں، مظلوموں کا حقداروں کا ، حق چھین کے کھاتے آئے ہیں، اس پاک وطن کا مستقبل داؤ پہ لگاتے آئے ہیں، ہم پچھلے پچھتر سالوں سے ، بس دھوکہ کھاتے آئے ہیں، اب دھوکہ ہم نہ کھائیں گے، چوروں سے جان چھڑائیں گے، اس بار جماعت اسلامی کو اقتدار میں لائیں گے۔۔
اس ملک میں بدعنوانوں نے ، اندھیر مچا کر رکھ دی ہے، ان مردہ ضمیروں نے غیرت ، اک طرف اٹھا کر رکھ دی ہے، ظالم یہ عوام کے ٹیکسوں پر ، عیاشی کرتے پھرتے ہیں، ہر سمت یہاں مہنگائی کی ، اک آگ لگا کر رکھ دی ہے، اس آگ سے ملک بچائیں گے، چوروں سے جان چھڑائیں گے، اس بار جماعت اسلامی کو اقتدار میں لائیں گے۔۔
رہبر ھے سراج الحق اپنا ، جو حق کا سویرا لایا ہے، موروثی سیاست دان نہیں، اٹھ کر وہ عوام سے آیا ہے، مفلس کے مسائل کو جس نے، ایوانوں تک پہنچایا ہے، گویا اس ظلم کی دھوپ میں وہ، اک گھنے شجر کا سایہ ہے، ہم اس کی چھاؤں میں آئیں گے، چوروں سے جان چھڑائیں گے، اس بار جماعت اسلامی کو اقتدار میں لائیں گے۔۔‘‘