پولیس کا ملزمان سے وین کو دھکا لگوانے کی ویڈیو توجہ کا مرکز بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست بہار میں پولیس کی جانب سے زیرِ حراست ملزمان سے اپنی وین کو دھکا لگوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث چار خطرناک ملزمان کو عدالت میں لے جایا جا رہا تھا اور اس وقت پولیس وین میں ایندھن ختم ہوگیا،پولیس نے متبادل انتظام کرنے کے بجائے ملزمان سے وین کو دھکا لگوایا، ایک شہری نے موقع کی ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان کے ہاتھ رسی کی مدد سے باندھے گئے ہیں۔
اس کی اطلاع ملنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نارائن سنگھ نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی اور جو بھی قصور وار پایا گیا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں :شاہد آفریدی کی اپنے دامادوں کے ہمراہ دلچسپ ویڈیو وائرل
ویڈیو میں سوشل میڈیا صارفین خوب تنقید کر رہے ہیں اور پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔